ڈاکٹر قتل کیس:سابقہ بیوی سمیت7افراد پرمقدمہ، گرفتار یاں شروع

ڈاکٹر قتل کیس:سابقہ بیوی سمیت7افراد پرمقدمہ، گرفتار یاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال(نمائندہ پاکستان)ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود کے قتل کا مقدمہ سابقہ بیوی سمیت7ملزمان کے خلاف درج،تین مشکوک افراد بھی زیر حراست،مقتول کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کردگی گئی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بائی پاس پندرہ والا پھاٹک کے قریب موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے میاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر اشعر مسعود کے قتل(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

کا مقدمہ سابقہ بیوی نادیہ سمیت 7ملزمان کے خلاف بجرم 302.109کے تحت تھانہ سٹی میاں چنوں میں درج کرلیا گیا،ملزمان میں نادیہ اجمل،مبشر خان،ماجد خان،محمد اجمل،مدثر خان،مظفر خان،اور مزمل حسین شامل ہیں،پولیس تھانہ سٹی کی جانب سے کیس کے متعلق تین مشکوک افراد کو بھی زیر حراست لیکر تفیش شروع کردی ہے،دوسری طرف مقتول کی نمازجنازہ ملتا ن میں ادا کردی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہے۔
گرفتاریاں