عید میلاد النبیؐ پرسکیورٹی پلان فائنل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں فلیگ مارچ

عید میلاد النبیؐ پرسکیورٹی پلان فائنل، ملتان سمیت مختلف شہروں میں فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان+وہاڑی +لودھراں +لیاقت پور + بہاولپور +لیہ خانپور (وقائع نگار+بیورو رپورٹ + نمائندگان پاکستان)سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی سربراہی میں ملتان پولیس نے 12 ربیع الاول کی سیکیورٹی کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان ہما نصیب، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان ربنواز تلہ، ایس پی ہیڈ کوارٹر طلعت حبیب، ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ایس پی گلگشت ڈویڑن عمران رزاق، تینوں ڈویڑن کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ فلیگ مارچ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن فورس اور محافظ اسکواڈ کے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

جوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سی پی او ملتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 12 ربیع الاول کے دوران امن و امان قائم رکھنے اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او ا?فس ملتان میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے تمام اہم مساجد اور جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بھی سیکیورٹی کے حوالہ سے جرائم پیشہ عناصر اور شرپسند عناصر کی موجودگی کی اطلاع فوری طورپر پولیس کو دیں یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔ فلیگ مارچ کا آغاز پولیس لائنز ملتان سے ہوا اور یہ مارچ ایم ڈی اے چوک ، ڈسڑکٹ جیل چوک،ہائی کورٹ موڑ،خان پلازہ چوک، ،عزیز ہوٹل چوک،ڈیرہ اڈاہ،بوھڑگیٹ،پاک گیٹ،دہلی گیٹ،دولت گیٹ،قلعہ کہنہ قاسم باغ،گھنٹہ گھرچوک،واٹر ورکس روڈ،علی چوک، دربار شاہ شمس،رشیدآباد،عید گاہ چوک، چونگی نمبر9،چونگی نمبر 7سے،چوک کچہری سے پولیس لائنز ملتان میں اختتام پزیر ہوا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس نے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سیکورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔جس کے مطابق ضلع بھر میں 66 جلوس جن میں 6 جلوس اے کیٹیگری کے ہوں گے۔اس کے علاؤہ ضلع بھر میں 25 میلاد کی محفلیں منعقد کی جائیں گی جن میں تین اے کیٹیگری کی ہوں گی۔ 20 ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 2800 سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ایلیٹ فورس جلوس کے روٹس پر گشت کریں گی۔اس کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں،جلوس کے انٹری پوائنٹس پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ بائیو میٹرک کے ذریعے شہریوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی۔ تمام جلوسوں کو تین حصار میں سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔شر پسند عناصر کی ضلع میں آمد کو روکنے کے لئے ضلعی با?نڈری کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔جلوس کے شرکاء کو تلاشی کے بعد جلوس میں داخل ہونے دیا جا ئیگا۔حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ جات کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔عوام الناس سے التماس ہے کہ کسی بھی جگہ کوئی مشکوک شخص یا چیز دیکھیں تو فوری طور پر مقامی پولیس یا 15 پولیس سروس کا?نٹرپر اطلاع دیں۔ایس پی ٹرایفک اور باامداد ڈی ایس پیز ٹریفک عید میلاد النبی کے موقع پر جلوس کے روٹس پر ٹریفک اور پارکنگ کے مناسب انتظامات کریں گے جبکہ جلوس کے نزدیک 200گز کے فاصلہ پر کسی قسم کی وہیکل کو پارک نہیں ہونے دیں گے۔اور ٹریفک کی روانی کے لئے متبادل راستے کی نشاندہی کریں گے تا کہ ٹریفک کی روانی جاری رہے۔محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر آج بارہ ربیع الاول(اتوار)کو ملتان سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہے گا۔ہسپتالوں میں اضافی بستر،ادویات کا سٹاک مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ان احکامات کی روشنی میں نشتر ہسپتال،شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال،سول ہسپتال و دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسیں،پیرا میڈیکل سٹاف ہائی الرٹ رہیں گے۔کنسلٹنٹ ڈاکٹرز آن کال ہوں گے۔جشن عید میلادالنبی ؐمیں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے وہاڑی پولیس نے ضلع بھر میں فیلگ مارچ کیا،فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کی ہدایت پر کیا گیا- واقعات کے مطابق عیدمیلادالنبیؐ میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لئے وہاڑی پولیس نے ضلع بھر میں فیلگ مارچ کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق نے کی،فلیگ مارچ میں پولیس،سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس اورریسکیو1122کے جوانوں نے شرکت کی،فلیگ مارچ کے آغاز سے پہلے ڈی پی او اختر فاروق نے ملک کی سالمیت اور امن و امان کے لئے دعا مانگی،فلیگ مارچ کا آغاز اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ ہم عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ یہ'' شو آف فورس'' شر پسند اور تخریب کار عناصر کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ وہاڑی پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع وہاڑی کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔ عید میلاالنبی ؐکے سلسلہ میں امن وامان کے قیام کے لئے پولیس فرنٹ فورس کے طور پراپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، پولیس آفیسران اپنی ذمہ داری احسن طریقہ سے سر انجام دیں او ر امن کے قیام اور شرپسند وں پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کے ذریعے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے فلیگ مارچ سے قبل پولیس ملازمین کو بریف کرتے ہوئے کیا۔ فلیگ مارچ کے آغاز سے قبل ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پولیس ملازمین کو عید میلاالنبی ؐ کی سیکورٹی کے سلسلہ میں بریف کیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس،ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے شرکت کی۔اس عزم کے ساتھ فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا کہ ہم عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے ہر دم تیار ہیں۔ یہ'' شوء آف فورس'' شر پسند اور تخریب کار عناصر کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ ضلع انتظامیہ اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع ہذا کو امن کا گہوارہ بنائے گی۔ سیکورٹی پلان کے مطابق پولیس پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا اور داخلی اور خارجی راستوں میں چیکنگ کو موثر بنا یا جا ئے گا۔فلیگ مارچ ڈی پی او آفس لودہراں سے شروع ہوا اور صدر چوک، ڈبل پھاٹک، سپر چوک کہروڑپکا، سپر چوک بہاولپور سے ہوتا ہوا ڈی پی او آفس اختتام پذیر ہوا۔اس موقع پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ ضلع بھر19 جلوس اور 05 شب بیداری میں تقریباً900 کے قریب پولیس ملازمان کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ فلیگ مارچ سرکل وائز کیا گیا اور کہروڑپکامیں فلیگ مارچ تھانہ سٹی کہروڑپکا سے شروع ہو کر بخاری چوک،چاندنی چوک، مین بازار، سرکلر روڈ میلسی چوک کہروڑ پکا سے واپس سٹی چوک پراختتام پذیر ہوا او ر دنیا پورمیں فلیگ مارچ ایس ڈی پی او آفس دنیاپور سے شروع ہو کر کاظمی چوک،کہروڑپکا چوک،دوکوٹہ چوک سے ہوتا ہوا واپس ڈی ایس پی آفس میں فلیگ مارچ اختتام پذیر ہوا۔ڈی پی اوآفس میں چوبیس گھنٹے کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 0608-9200209قائم کیا گیا ہے تاکہ شہری کسی بھی جرم کی اطلاع کسی بھی وقت اس پر دے سکیں۔ ربیع الاول میں امن و امان برقرار رکھنے ایس پی لیاقت پور غلام دستگیر خان کی قیادت میں تحصیل بھر کے شہروں میں فلیگ مارچ کیا۔گیا جس میں تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،ایلیٹ فورس،،ٹریفک پولیس،محافظ اسکوارڈ اور ریسکیو 1122نے حصہ لیا۔ فلیگ مارچ ڈی ایس پی افس سے شروع ہواجو کچہری روڈ۔مین بازار کچی منڈی اللہ والا چوک۔اللہ اباد۔ ترنڈہ محمد پناہ۔ خان بیلہ پکالاڑاں امین اباد سے گزرتے ہوئے واپس ڈی۔ایس۔پی آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ سے قبل ڈی ایس پی غلام دستگیر خان نے بتایا ہے کہ تحصیل بھر میں نکلنے والے ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تحصیل کے پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنی فورس کے ہمراہ جلوسوں و دیگر تقریبات میں موجود رہیں گے اس موقعہ خورشید احمد خورشید۔ آیاز اکرام جمعہ خان انجم۔ظفر حسین چوہان ملک خالد عزیز بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفرازخان ورک کی ہدایت پربہاول پورپولیس کاجشن عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے ضلع بھر میں فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔اے ایس پی صدربہاول پورشعیب مسعود کی زیر قیات جشن عید میلاد النبی ؐکے حوالے سے شہر بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل بہاول پور شفقت عطا ء اور ڈی ایس پی ٹریفک زاہدمجید بھی شریک تھے۔فلیگ مارچ میں ضلعی پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس/ ایگل اسکارڈ، ٹریفک پولیس نے حصہ لیا۔فلیگ مارچ پولیس لائنز بہاول پور سے شروع ہو کر یونیورسٹی چوک، ون یونٹ چوک، حسینی چوک، بغدادالجدید اسٹیشن سے فرید گیٹ، سرکلرروڈ، چوک فوارہ، میلاد چوک، ریلوے اسٹیشن،ماڈل ٹاون سی چوک، جنرل بس اسٹینڈ سے سنٹرل جیل،دیوان والی پلی،سول ہسپتال،وویمن یونیورسٹی،اسلامیہ یونیورسٹی سے ہوتا ہوا پولیس لائنز اختتام پذیر ہوا۔فلیگ مارچ کا مقصدشہریوں میں جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر اے ایس پی صدربہاول پور شعیب مسعودنے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐ کے دوران امن بھائی چارے کی فضاء قائم کی رکھی جائے گی۔ضلع بہاول پور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جشن عید میلاد النبی ؐکے دوران قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا جبکہ ضلع بھر کے سرکلز میں احمدپورشرقیہ،یزمان،خیرپورٹامیوالی اورحاصل پور کے ایس ڈی پی اوز کی زیر قیادت فلیگ مارچز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سرکلز ہائے کی نفری نے بھی حصہ لیا۔عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ کی قیادت میں لیہ پولیس کا فلیگ مارچ، ضلع کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس،پولیس لائن اور تھانہ جات سے کثیر تعداد میں گاڑیوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر اورڈی پی او نے فلیگ مارچ کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ پولیس نے شو آف فورس کا مظاہر ہ کرکے اپنے چوکس اور متحد ہونے کا پیغام دیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس نے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کر لی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس ایک منظم ادارہ ہے اور معاشرے میں امن و امان کو قائم رکھنے کی ذمہ دار ہے اور ہر اہم تہوار کی طرح عید میلا د النبیﷺ کے موقع پر بھی لیہ پولیس اپنے شہریوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرے گی۔جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پر امن و امان کے قیام کے حوالے سے سرکل پولیس آفیسر ڈی ایس پی فرخ جاوید کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری سمیت فلیگ مارچ کیا گیا، فلیگ مارچ ڈی ایس پی آفس سے شروع ہو کر شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا دین پور شریف میں اختتام پذیر ہوا فلیگ مارچ میں ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، محافظ اسکواڈ، ریسکیو 1122نے حصہ لیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی فرخ جاوید نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ؐکے موقع پرفلیگ مارچ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے،فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں تحفظ کا احساس فراہم کرنا ہے،محکمہ پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
فلیگ مارچ