کرتارپور راہداری کاافتتاح کرکے عمران خان نے سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے، جہانزیب کھچی

کرتارپور راہداری کاافتتاح کرکے عمران خان نے سکھ کمیونٹی کے دل جیت لیے، ...

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریکارڈ وقت میں کرتار پور راہداری مکمل کرواتے ہوئے سکھ برادری سے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کیا جانیوالا وعدہ پورا کر کے جہاں سکھ کمیونٹی کے دل جیتے وہاں ازلی دشمن نریندر مودی کو بھی اپنی کامیاب حکمت عملی کے باعث شکریہ ادا کرنے پر مجبور کر دیا تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے جو وعدہ کیا عمران خان نے کرتار پور راہداری مکمل کر کے اسے پورا کر دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے میں خود کو جمہوریت کا چیمپیئن قرار دینے والا بھارت اپنی اقلیتوں کے حقوق مسلسل غصب کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت کشمیر میں گذشتہ 3ماہ سے لگایا جانیوالا کرفیو اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی ہے بھارتی وزیر اعظم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 لاکھ کشمیریوں کو ظالم فوج کے بل بوتے پر یرغمال بنا رکھا ہے جس کی پوری دنیا مذمت کرر ہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بابا گرو نانک کے جنم دن کے موقع پر کرتار راہداری کا افتتاح کر کے دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جس سے بھارت مزید شرمندگی اور پشیمانی کا شکار ہو چکا ہے۔

دل جیت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...