ممتاز آباد:حلقہ فریدیہ کے زیر اہتمام سالانہ مشعل بردار ریلی

ممتاز آباد:حلقہ فریدیہ کے زیر اہتمام سالانہ مشعل بردار ریلی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل میں شامل حلقہ فریدیہ ممتازآباد کے زیراہتمام تیرہویں سالانہ مشعل بردار میلاد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جسکی قیادت حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی صابری،متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری،(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

حلقہ فریدیہ کے صدرپیر محمد افضل فرید چشتی،راؤ عبدالقیوم شاہین،معید فرید،بابر فرید،عدنان فرید،امجد نواز بھٹی،خادم حسین،چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،رکن الدین ندیم حامدی،راؤ محمد عارف رضوی،قاری حنیف انصاری،قاری توفیق حامدی،علامہ امیر اظہر سعیدی،قاری غلام جیلانی نقشبندی،علامہ سعیداختر،انجینئر فخر الاسلام بھٹہ،قاری تنویر سعیدی،محبوب علی قادری،حافظ منظور الہی حامدی،صاحبزادہ کامران عالم نقشبندی،فیصل فرید،مسعود خالد علوی،ناصر حسین،راشد حسین کے علاوہ مشائخ عظام،علمائے کرام اور معززین شہر نے کی۔مشعل بردار ریلی مشعل بردار ریلی آستانہ فریدیہ 293/D ممتازآباد سے شروع ہوکر المسلم روڈ کچی آبادی ممتازآباد پھاٹک،مونا گرائمر سکول،کارپوریشن آفس روڈ سے ہوتی ہوئی آستانہ فریدیہ پر اختتام پذیرہوئی۔میلاد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ فریدیہ کے سرپرست پیر نوید فرید چشتی نے کہا کہ حضور اکرمﷺ سراپا رحمت بن کر تشریف لائے،آپکی آمد سے دنیا امن و محبت کا گہوارہ بن گئی اور آج تک امن کا منبع نبی محتشم کی ذات مبارکہ ہے۔متحدہ میلاد کونسل کے صدرمرزاارشدالقادری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ کا جشن امت مسلمہ کی تابندہ روایت ہے جو ہر دور میں موجود رہی ہے۔۔میلاد ریلی میں سینکڑوں عشاقانِ رسولﷺ نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء پیدل،گاڑیوں،بگھیوں،اونٹ گاڑیوں اور ٹرکوں پر سوار تھے۔اس موقع پر شرکاء آمدِ مصطفےٰ۔۔۔۔مرحبا مرحبا کے نعرے لگا رہے تھے۔ریلی کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔میلاد ریلی کے اختتام پر شرکاء میلاد ریلی میں سے 5 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی دو عمرے کے ٹکٹ دئے گئے جبکہ آج 12 ربیع الاول دن 12 بجے دیسی گھی سے تیار کی گئی 100 من حلوے کی دیگ تقسیم کی جائے گی۔

ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...