سانحہ تیز گام:پاکستان ریلوے کو11کروڑ 70لاکھ روپے کانقصان

سانحہ تیز گام:پاکستان ریلوے کو11کروڑ 70لاکھ روپے کانقصان

  


ملتان(نمائندہ خصوصی)سانحہ تیزگام میں پاکستان ریلوے کوبزنس کلاس سمیت دواکانومی کلاس بوگیوں کے جل خاکسترہونے سے ساڑھے 11 کروڑ 70لاکھ روپے کے نقصان کاسامناکرناپڑا۔ملتان ڈویژن کے شعبہ مکینکل نے بوگیوں کے جلنے سے ہونے والے نقصان کی کی رپورٹ فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویزکوجمع کروادی ہے۔کیرج ویگن انسپکٹر ملتان ڈویژن کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق 9کروڑروپے خاکسترہونے والی بزنس کلاس جبکہ2کروڑروپے جل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

کرخاکسترہونے والی دونوں اکانومی کلاس بوگیوں کے نقصان کاتخمینہ لگایاگیاہے۔اسطرح شعبہ الیکٹریکل نے بزنس کلاس بوگی سمیت تینوں بوگیوں کی لائٹوں،پنکھوں اوراے سی سسٹم کے نقصان کاتخمینہ70لاکھ روپے لگایاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق جلنے والی تینوں بوگیاں تاحال جائے حادثہ پرموجودہیں جن کوایف جی آئی آرکی تحقیقات مکمل ہونے کے بعدمغل پورہ بھجوادیاجائے گا۔فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرآف ریلویزدوست محمدلغاری کی طرف سے بھی سانحہ تیزگام کی تحقیقات کے سلسلہ میں ملازمین اورافسران کے بیانات قلم بندکرنے کاسلسلہ جاری رہاگزشتہ روزبھی انہوں نے راولپنڈی،ملتان،سکھر،لاہور،کراچی ڈویژن کے مختلف شعبوں کے سٹاف ٹرین میں موجودمختلف شعبوں کے سٹاف کے بیانات قلم بندکئے جس کے بعدوہ لاہورروانہ ہوگئے12نومبرکوایف جی آئی آرمیرپورخاص میں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے والے مقامی افراداورعینی شاہدین کے بیانات قلم بندکریں گے۔
نقصان