انڈس موٹرکمپنی کی دس لاکھ درخت لگانے کی مہم تیز

انڈس موٹرکمپنی کی دس لاکھ درخت لگانے کی مہم تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنی ’ملیَن ٹری ڈرائیو‘ یعنی دس لاکھ درخت لگانے کی مہم کو تیز کردیا ہے۔ آئی ایم سی اور تھل بوشوکو پاکستان کے 150   سے زائد ایمپلائیز نے 7   نومبر 2019 ء کو پورٹ قاسم میں واقع 5   ایکڑ سے زائد رقبے پر محیط تھل بوشوکو کے سامنے شجرکاری (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

کی سرگرمی میں حصّہ لیا۔ یہ سرگرمی آئی ایم سی کی ملیَن ٹری ڈرائیوکا حصّہ ہے جس کے تحت تاحال 300,000   سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب علی اصغر جمالی نے کمپنی کی شجرکاری مہم کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا، ”ملیَن ٹری ڈرائیو حکومت کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے ساتھ آئی ایم سی کے تعاون کا عزم ہے۔ ہم ٹویوٹا اینوائرمنٹل چیلنج 2050 ء کے تحت فیکٹریوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس عزم کی تکمیل کے لیے ہم نے پاکستان بھر میں دس لاکھ درخت لگانے کا عہد کیا ہے۔“   آئی ایم سی نے یونائیٹڈ نیشنز گلوبل کامپیکٹ (UNGC)   کے ایک متحر ّک دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے اقوامِ متحدہ کے تحفظ پسندانہ ترقی کے مقاصد (SGDs)  کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئی ایم سی کی ملیَن ٹری ڈرائیودیگر طویل المیعاد مقاصد مثلًا زمین کے گھِس جانے کے عمل سے حفاظت،مُلک کی بنجر زمینوں کی جنگلات میں تبدیلی، بارش کے امکانات میں اضافے اور مُلک کے ماحولیاتی نظام اور حیاتیاتی تنو ّع پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔