ایران میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

  ایران میں زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی

  



تہران(آئی این پی)ایران میں آٹھ نومبر کو آنے والے زلزلے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد تین سو سے بڑھ کر اب پانچ سو بیس ہو چکی ہے، اس زلزلے سے اسی سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ اس طاقت ور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ریکٹر اسکیل پر 5.9 کی شدت کے یہ جھٹکے ایرانی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

صوبے مشرقی آذربائیجان میں محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس زلزلے کا مرکز زمین سے 6.2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں ضمنی اور کم شدت کے جھٹکے وقفے وقفے سے محسوس کیے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...