جوہری ادارے کی خاتون انسپکٹر کو خوف زدہ کرنا شرم ناک ہے،امریکہ

  جوہری ادارے کی خاتون انسپکٹر کو خوف زدہ کرنا شرم ناک ہے،امریکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے کہاہے کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے)کی خاتون انسپکٹر کے ساتھ جس طرح کا معاملہ کیا ہے وہ شرم (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

ناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ دہشت زدہ کرنے کا ایک وحشیانہ اور بلا جواز عمل ہے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے جمعرات کے روز ایک اعلان میں بتایا تھا کہ اس کی ایک خاتون انسپکٹر کو گذشتہ ہفتے مختصر عرصے کے لیے ایران سے کوچ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق یہ برتا ؤکسی طور بھی قابل قبول نہیں۔امریکی بیان میں باور کرایا گیا کہ واشنگٹن ایران میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی تحقیقاتی سرگرمیوں کو مکمل سپورٹ کرتا ہے البتہ ہمیں ایران کی جانب سے مطلوبہ تعاون نہ ہونے پر تشویش ہے۔پومپیو کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے انسپکٹروں کو بلا رکاوٹ اپنا کام انجام دینے کی اجازت دی جانی چاہیے۔