صوبائی دارالحکومت پشاور  میں عید میلاد النبی کی  تیاریا ں عروج پر پہنچ گئیں 

صوبائی دارالحکومت پشاور  میں عید میلاد النبی کی  تیاریا ں عروج پر پہنچ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں عید میلاد النبی کی تیاریا ں عروج پر پہنچ گئیں ہے شہر میں  گلیاں، مساجد، مرکزی دروازے اور جلوس کی گزر گاہیں سج گئی، بارہ ربیع اول کی مناسبت سے مرکزی جلوس میلاد چوک سے شروع ہو ہشتنگری، گھنٹہ گھر، کریم پورہ، موچی لڑہ سے ہوتا ہوا  قصہ خوانی میں داخل ہو گا جبکہ اجتماعی دعا کے بعد کابلی گیٹ پر اختتام پذیر ہو گا، عید میلادالنبی کے دن شہریوں کی جانب سے دن بھر لنگر کی تقسیم جاری رہے گی، ہشتنگری، شادی پیر، کریم پورہ، سبزی منڈی، موچی لڑہ، محلہ خداداد اور قصہ خوانی بازار کو برقی قمقموں  اور چائنہ لڑی سے سجا دیا گیا جس میں میلد کیمٹی پشاور اور شہری بھرپور حصہ لے رپے ہیں دوسری جانب  نعت خوانی کیلئے مختلف بازاروں میں سٹیج بھی سجائے گئے ہیں