رستم،ریسکیو 1122 نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا
رستم (نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعات کے مطابق رستم پلوڈھیری روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل جیسے سبزعلی چلا رہا تھا تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر روڈ پر پھسل گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار سبزعلی گر کر شدید زخمی ہو گیا ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔