بنوں،پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وفاقی وزیر ملک ناصر خان کی پہلی برسی 

بنوں،پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وفاقی وزیر ملک ناصر خان کی پہلی برسی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ملک ناصر خان کی پہلی برسی کے سلسلے میں جان کلہ سورانی میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جسمیں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں،علماء کرام،سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور تمام مکاتب فکر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے قبل ملک ناصر خان مرحوم کے سیاسی جانشین وبھتیجے اور سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عدنان خان نے ملک ناصر خان مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی بعد ازاں تقریب سے خطاب کے دوران ملک ناصر خان مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے ملک عدنان خان آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ ملک ناصر خان نے ہمیشہ سچائی اور اصولوں کی سیاست کی اور ہمیں بھی ہمیشہ یہی درس دیا انہوں نے اپنی زندگی بنوں کے عوام کیلئے وقف کررکھی تھی اور یہی وجہ ہے کہ بنوں کے عوام اور سیاسی مخالفین بھی انہیں ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور انکی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ہم ملک ناصر خان کی طرح سیاست اور عوام کی خدمت کرنے کے قابل تو نہیں لیکن خون کے آخری قطرے تک ان کا مشن جاری رکھیں گے اور بنوں کے عوام کے حقوق کیلئے کسی بھی قسم کی جانی ومالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے برسی میں شرکت کرنے پر ہزاروں کارنوں کا شکریہ ادا کیا برسی کی تقریب میں سابقہ ڈسٹرکٹ ممبران ملک عصمت اللہ خان،ملک شکیل خان،ملک شیر بہادر خان،عبدالرزاق،طاہر ممہ خیل،حلیم زادہ وزیر،عمرنواز خان،سکندر حیار سوکڑی،پیپلز پارٹی ضلع بنوں کے صدر ملک اشفاق خان،ملک مرتضیٰ خان،ملک ناصر خان مرحوم کے فرزند ملک یاسر خان،ملک ظہران خان،ریٹائرڈ سب رجسٹرار تحصیل بنوں حاجی نادر خان،رشید پردیسی،شب نیاز خان،سابقہ تحصیل ممبران سجاد خان،امیر گلاپ شاپ ماسٹر،تحریک انصاف ضلع بنوں کے صدر وسابقہ امیدوار قومی اسمبلی مطیع اللہ خان،سٹی صدر سرحد اللہ سرحدی،محمد عالم خان،امان اللہ خان ایڈوکیٹ،ملک تاج خان،عالمگیر خان،پیر خوبان شاہ،سابقہ تحصیل ناظم ملک رضا خان ایڈوکیٹ،نیک سوارنی،عثمان خان،زاہد وزیر،نذیر زمان،ندیم خان،وقار سورانی،ملک شریف زمان سورانی،سابقہ ناظم عمران درانی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور ملک ناصر خان مرحوم کی قومی اور سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک ناصر خان جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔