نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے حکومت کی تیاری مکمل ہے:محمد عاطف خان

نیشنل گیمز کے انعقاد کیلئے حکومت کی تیاری مکمل ہے:محمد عاطف خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امونوجوانان عاطف خان نے 33ویں نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل ہیں، بدقسمتی سے دنیا کو جو صوبے کا چہرہ پیش کیا گیا اب ہمارے پا س موقع ہے کہ اس بدنما داغ کو صاف کیا جائے، ملک بھر سے 8 ہزار کھلاڑیوں سمیت 10 ہزار آفیشلز 10 نومبر سے شروع ہونے والی نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے پشاور پہنچ چکے ہیں،نو سال بعد گیمز کا خیبرپختونخوا میں انعقاد ہماری خوش قسمتی ہے،صوبائی حکومت ان گیمز کو بہترین انداز میں منعقد کرنے اور کامیاب بنانے کی بھرپور کو شش کریگی،گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو دو لاکھ، سلور میڈل کیلئے ایک لاکھ جبکہ برانز میڈل جیتنے والے کو پچاس ہزار روپے دیئے جائینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کے تمام گرانڈز اور کورٹس کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سینئر وزیر نے کہاکہ 22کروڑ کی آبادی والے ملک میں انٹرنیشنل سطح پر میڈلز زیادہ نہ جیتنا ہماری کمزوری ہے جس کو دور کرنے کیلئے اب صوبائی حکومت اس طرح کے ایونٹ تسلسل کے ساتھ منعقد کریگی اور اتھلیٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے ان کو باقاعدگی کیساتھ وظیفہ دیا جائے گااور ساتھ ہی تعلیمی سکالرشپ بھی دی جائے تاکہ کھلاڑی اپنی تعلیم بھی ساتھ جاری رکھ سکیں، کھلاڑیوں کیلئے حکومت کے وژن کے مطابق تحصیل سطح پر بھی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...