جامعہ پشاور میں خواتین  کے فٹبال مقابلوں کا بھی  انعقاد کیا جائیگا،طارق بنوری

جامعہ پشاور میں خواتین  کے فٹبال مقابلوں کا بھی  انعقاد کیا جائیگا،طارق ...

  



 پشا ور (سٹی رپورٹر)جامعہ پشاو33 قومی گیمز میں اعلی تعلیمی کمیشن کے دستے کی میزبانی کے ساتھ ساتھ خواتین فٹبال مقابلوں کا انعقاد کرے گی یہ بات ڈائریکٹر سپورٹس و سابقہ قومی ایتھلیٹ بحر کرم نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔ سپورٹس ڈائریکٹر کے مطابق، ایک پروقار تقریب کے زریعے اعلی تعلیمی کمیشن کے دستے کو چیئر من ڈاکٹر طارق بنوری اور وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کے سامنے بھی رسمی طور پر دس نومبر کی شام کو منعقد ہونے والے تقریب میں پیش کیا جائے گا اس موقع پر  انھون نے بتلایا کہ جناح کالج برائے خواتین فٹبال ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس سے ہوم اکنامکس جناح کالج اور جامعہ پشاور کی طالبات کو ایک صحت مندانہ تفریح میسر آسکے گئی اس موقع پر انھوں نے اعلی تعلیمی کمیشن کے تقریباً 500 افراد پر مشتمل سپورٹس مینز اور وومنز کو ٹھہرانے کے انتظامات پر وائس چانسلر جامعہ پشاور کی جانب سے منظوری کو کھیلوں کے فروغ اور جامعہ پشاور اور پشتونوں کی روایتی مہمان نوازی دکھانے کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا ہے یاد رہے جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم قومی گیمز کے آرگنایزنگ کمیٹی کے کنونئر اور ایتھلیٹکس و کراٹے کے ایونٹ منیجر سمیت دیگر کھیلوں میں اہم کردار بھی ادا کریں گے جبکہ کھلاڑیوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولتیات بھی جامعہ پشاور فراہم کرے گئی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...