33ویں نیشنل گیمز کا میدان آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا

33ویں نیشنل گیمز کا میدان آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا

  



پشاور(سٹی رپورٹر)33ویں نیشنل گیمز کا میدان آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سجے گادس ہزار کھلاڑی و آفیشلز 32 مردوں اور 27 خواتین گیمز میں شرکت کرینگے،پشاور سپورٹس کمپلیکس سمیت مختلف مقامات پر کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا، نو سال بعد خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والی 33ویں نیشنل گیمز کا میلہ آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں سجے گا، افتتاحی تقریب پشاور سپورٹس کمپلیکس میں صبح 10 بجے منعقد کی جائے گی، چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، پاک آرمی، پی اے ایف، ریلوے، پاکستان پولیس، نیوی، ایچ ای سی، واپڈا اور اسلام آبادپر مشتمل 10 ہزار کھلاڑی اور آفیشلز کے دستے پشاورپہنچ چکے ہیں، یہ کھلاڑی 32 مختلف مقابلوں میں مدمقابل ہونگے جبکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 28 مختلف گیمز میں حصہ لے رہی ہیں، نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کیلئے سلسلے میں گزشتہ روز ریہرسل پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی جس میں ان دستوں پر مشتمل تمام کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی،جبکہ پاک آرمی کے جوانوں نے پیراگلائیڈنگ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، 33ویں نیشنل گیمز 10 نومبر سے 16 نومبر تک پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں مردان،چارسدہ، ایبٹ آباد سمیت جہلم،کراچی اور اسلام آباد میں منعقد کی جائینگی، پشاور میں منعقد ہونے والی گیمزمیں پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس،باکسنگ،ہاکی،کراٹے، رسہ کشی،والی بال،ریسلنگ، جبکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں آرچری،بیس بال،سافٹ بال،ٹیبل ٹینس اورووشو شامل ہیں، اسی طرح مردوں کے فٹبال کے مقابلے طہماس فٹبال سٹیڈیم جبکہ خواتین کے مقابلے فرنٹیئر کالج پشاور میں کھیلے جائینگے، گالف کے مقابلے پشاور گالف کلب اور سائیکلنگ پشاور اور ایبٹ آباد میں ہونگے، کبڈی کے مقابلے گورنمنٹ کالج پشاور میں جبکہ سکواش کے مقابلے ہاشم خان سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے، نیشنل گیمز کے پانچ مقابلے ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ میں منعقد کئے جائینگے جن میں جمناسٹک،رگبی،جوڈو،تائیکوانڈواورویٹ لفٹنگ شامل ہیں، عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں بیڈمنٹن کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، مردان سپورٹس کمپلیکس میں باڈی بلڈنگ اور ہینڈ بال کے مقابلے منعقد کئے جائینگے،خیبرپختونخوا کے علاوہ چار مختلف گیمز ملک کے دیگر شہروں میں کھیلی جائینگی، کراچی میں سیلنگ، جہلم میں شوٹنگ،اسلام آباد میں سویمنگ اور روونگ کے مقابلوں دیکھنے کو ملیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...