ڈیرہ،پولیس کے خوف سے  فرار موٹر سائیکل سوار زخمی 

ڈیرہ،پولیس کے خوف سے  فرار موٹر سائیکل سوار زخمی 

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ہیندن کے قریب مڈی روڈ پر پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے والے دو موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک موٹر سائیکل سے گر کر زخمی، پولیس نے زخمی نوجوان کو حراست میں لیکر اس کے قبضے سے چرس برآمد کرلی، ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے علاقہ ہیندن کے قریب مڈی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل سوار عبدالقادر اور محبوب ساکنان ظفر آباد کالونی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزمان کے فرار ہونے کی کوشش میں تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر پر جمپ لگنے سے ایک ملزم موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا اپنے ساتھی کو زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی عبدالقادر سے دوران تلاشی 120گرام چرس برامد کی۔ اس موقع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا۔ ٹاؤن پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...