مردان،ڈمپر کی ٹکر سے جوانسال لڑکی جان بحق جبکہ خاتون زخمی
مردان (بیورورپورٹ) غلہ ڈھیر روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے جوانسال لڑکی جان بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی بدقسمت لڑکی کی اگلے ہفتے شادی طے تھی ریسکیو ذرائع کے مطابق صحبت کلی کی رہائشی مسماۃ (ف) اپنی پھوپھی کے ہمراہ پیدل جارہی تھی کہ ایک لوڈ ڈمپر نے اسے ٹکر مار دیا جس کے نتیجے میں دوشیزہ موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ اس کی پھوپھی زخمی ہوگئی زخمی خاتون کو ایم ایم سی ہسپتال شفٹ کردیاگیا ذرائع کے مطابق بدقسمت دوشیزہ اپنی شادی کے سودا سلف کے لئے بازار جارہی تھی کہ اجل کے فرشتے نے گھیر لیا واقعے کے مرتکب ڈرائیو رنے فراراختیار کرلی۔