11ربیع الاول کے دن سے ہی شہر کے مرکزی دروازوں کو سجا دیا گیا 

11ربیع الاول کے دن سے ہی شہر کے مرکزی دروازوں کو سجا دیا گیا 

  



پشاور(سٹی رپورٹر)11ربیع الاول کے دن سے ہی  شہر کے مرکزی دروازوں کو سجا دیا گیا ہے جس میں کابلی، دہشتنگری اور لاہوری دروازہ  شامل ہے پشاور میں عید میلادالنبی کی آمد کے ساتھ ہی سرکاری اور تاریخی عمارتوں میں چراغاں کیا جاتا ہے تاہم 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے گزر گاہ کا زیادہ توجہ دی جاتی ہے جس میں شہری بھی بھرپور حصہ لیتے ہیں شہر  میں تاریخی گھنٹہ گھر اور مرکزی دروازوں کو سجایا گیا ہے گھنٹہ گھر کے بلند مینار کو برقی قمقموں  سے سجایا گیا ہے جبکہ تاریخی گھڑیال میں بھی روشنی کی گئی ہے اسی طرح مرکزی دروازوں کو بھی رنگین روشنیوں اور برقی قمقموں  سے سجایا گیا ہے  جو کہ شہر میں رات کے وقت خوبصورت منظر پیش کر رہے ہیں، اس کے علاوہ گلی محلوں کی سجاوٹ بھی مکمل کر لی گئی ہیں  شہریوں نے گھروں کی بیرونی دیواروں کو چائنہ لڑی لگا کر سجایا ہوا ہے اس کے ساتھ ساتھ مساجد کی بیرونی دیواروں پر روشنیاں اور برقی قمقموں لگائے ہیں عید میلادالنبی کے حوالے سے گلبہار میلاد ہاؤس میں پروگرام منعقد ہو رہے ہیں جبکہ مغرب کے بعد جلسے بھی منعقد ہوتے ہیں 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...