سوات،پی کے 6 میں پی ٹی آئی کے حق میں ہوا چل پڑی

سوات،پی کے 6 میں پی ٹی آئی کے حق میں ہوا چل پڑی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)سوات کے حلقہ پی کے 6 میں پی ٹی آئی کے حق میں ہوا چل پڑی صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد ن لیگ کی اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب، پاکستان تحریک انصاف نے سوات کے حلقہ پی کے 6 میں فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے یونین کونسل کی سطح پر ہونے والا شمولیتی پروگرام جلسہ میں تبدیل، صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد مخالف سیاسی قوتوں کے اہم خاندانوں کو اپنے ساتھ شامل کرنے میں کامیاب، علاقہ تحریک انصاف کا مضبوط گڑھ بن گیا، اہل علاقہ کی توجہ پاکستان تحریک انصاف پر مرکوز، مزید کئی خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر رکھا ہے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد حلقہ نیابت پی کے 6 میں دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلے میں اوڈیگرام میں ایک شمولیتی پروگرام منعقد کیا گیا جو کہ یونین کونسل کی سطح پر تھا کارکنوں اور لوگوں کی بھر پور شرکت کیوجہ سے یہ پروگرام ایک بڑے جلسے میں تبدیل ہو گیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے نعیم خان اور ان کے پورے خاندان اور سیکڑوں ساتھیوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد اور پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا جلسہ سے انجینئر عمر فاروق، اکرام اللہ خان، امین جان گل دا، نعیم خان، قیصر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کی دیگر سیاسی جماعتوں سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عوام مخالف سیاسی جماعتوں سے بدظن اور تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی کے فرسودہ سیاسی کلچر کو تبدیل کرکے جذبہ خدمت خلق سر شار کلچرکو متعارف کرایاانہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں نے درست فیصلہ کیا ہے ان کو اپنے اس فیصلے پر پشیمانی نہیں ہو گی واضح رہے کہ علاقے میں تحریک انصاف کے حق میں چلنی والی ہوا نے لوگوں کو تحریک انصاف کی طرف راغب کر دیا ہے اور لوگوں کی آئے روز تحریک انصاف میں دھڑا دھڑ شمولیت اس بات کی تصدیق ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...