پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں،عمران خان مہمند

پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں،عمران خان مہمند

  


شیرگڑھ (نامہ نگار) پیپلز یوتھ ارگنائزیشن خیبر پختونخوا کے سینئر نائب صدر عمران خان مہمند نے کہا ہے کہ پی پی پی پارٹی نہیں ایک تحریک کا نام ہے اور پاکستان کے پسے ہوے طبقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے جمہوریت کی بقاء کے لئے ملک بھر کے تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ قربانیاں دی ہے اور کھبی بھی کسی ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکے پی پی پی شہداء کی پارٹی ہے اور ہر دور میں پی پی پی کے خلاف سازشیں ہوئی ہیں لیکن پی پی پی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکے آنے والا دور پی پی پی کا ہے اور پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کو مزید فعال بنانے کے لئے بھرپور جہدوجہد کروں گا اور پارٹی قائدین نے جو اعتماد ہم پر کیا ہے پارٹی قائدین کو مایوس نہیں کروں گا تمام کارکنوں کا شکرگزار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اس موقع پر مردان ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری ابراہیم سید یوسفزئی اور تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری سید بادشاہ مہمند بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہیں اور پارٹی کے اندر تمام تر فیصلے ائین و منشور کے تخت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں مزدوروں خواتین وکلاء اور طالب علموں کی پارٹی ہیں اور پاکستان کے تمام پسے ہوئے طبقے کی حقوق حاصل کرنے کے لئے پی پی پی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جمہوریت کی بقاء کی جنگ میں پی پی پی کا مقابلہ کوئی سیاسی جماعت نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے قائدین نے جانوں کی قربانی دیکر پاکستان کو ایٹمی قوت اور مشترکہ ائین دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی قائدین نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اور پارٹی کے ہائی کمان کو مایوس نہیں کروں گا اور پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کو مزید فعال بنا کر دم لوں گا