بنوں،ڈپٹی کمشنر کا سوشل ویلفیئر کے سرکاری سرائے کا دورہ

بنوں،ڈپٹی کمشنر کا سوشل ویلفیئر کے سرکاری سرائے کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنر بنوں عادل صدیق نے ہفتے کے روزشیلٹر ہوم میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی غریب اور بے سہارا عوام کو گھر جیسے سہولیات کی فراہمی اپنی ترجیحات میں شامل کی ہے۔ جہاں یتیموں اور بے کس عوام کی دادرسی کی جا رہی ہے۔انہو ں نے متعلقہ محکموں کے حکام کو ہدایات جاری کیں کہ معاشرے کے ضرورت مند افراد کو بلا تفریق تمام سہولیات ملنی چاہیے اوراس ضمن میں ہر قسم کوتاہی برتنے سے گریز کیا جائے۔کمشنر بنوں نے اس موقع پر یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور بچوں سے انکی خیریت بھی دریافت کی۔ جس پر وہاں موجود یتیم بچوں نے کمشنر کے آنیاور ان کی دادرسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔