بنوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

بنوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

  



بنوں (تحصیل رپورٹر)تھانہ بسیہ خیل،تھانہ ہوید کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،02مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت 46مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ،منشیات بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی صدر عدنان شاہد،ڈی ایس پی رورل سرداد خان کے زیر نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بسیہ خیل خالد زمان اور ایس ایچ او تھانہ ہوید رحمدل خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بسیہ خیل، ہوید کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 02مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ اورقانون شکنی کرنے والوں سمیت46مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز، ایک کلاشنکوف،02عدد رپیٹر 12بور،02 عدد بندوق، 07عدد پستول اور مختلف ساخت کے 122عدد کارتوس اور 760 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران35مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جن میں ناقص سیکورٹی انتظامات پرتین افراد کیخلاف مقدمات درج کئیگئے۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 40 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 24 افراد کو زیر دفعہ CRPC107/151کے تحت گرفتار کیا گیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...