ڈپٹی کمشنر لکی نے نہروں سے تجاوزات ہٹانے کی خود نگرانی کی
پشاور(سٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اورڈویژنل کمشنر بنوں عادل صدیق کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم وزیر نے ضلعی انتظامیہ سے نہروں کے کنارے قائم تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات مسمار کرا دیں۔جس کی نشاندہی عوام نے کھلی کچہریوں کے دورن بھی کی تھی۔ ڈپٹی کمشنرنے انٹی انکروچ منٹ آپریشن کی خود نگرانی کرتے ہوئے نہروں سے تجاوزات ہٹانے کاآغاز کردیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اے سی نورنگ امین اللہ خان، ایس ڈی اوایری گیشن اسماعیل خان اور ٹی ایم اے حکام بھی موجود تھے۔ تجاوزات کی نشاندہی محکمہ آبپاشی حکام نے کی، جس پر انتظامیہ نے ٹی ایم اے کے انٹی انکروچمنٹ سکواڈ اور مشینری کی مدد سے گرزئی تختی خیل، کوٹ کشمیر، گنڈی خان خیل اور پاسنی علاقوں میں تھرڈ لوڑہ کینال کے کنارے قائم غیر قانونی تجاوزات مسمار کر کے ہٹا دیں۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایات پر مفاد عامہ اور عوام کے تکالیف کو دور کرنا اپنا اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس ضمن میں کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔