آزادی مارچ میں جیب تراش سرگرم،ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی

  آزادی مارچ میں جیب تراش سرگرم،ناجائز منافع خوروں کی بھی چاندی

  



اسلام آباد (آئی این پی)آزادی مارچ میں جیب تراش سرگرم، کئی مظاہرین موبائل اور قیمتیں اشیا سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ میں جہاں دیگر کاروباری لوگ اشیا مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں وہاں جیب تراش بھی سر گرم ہو گئے ہیں، ہفتہ کے روز ایک جیب تراش انصار اسلام کے ہتھے چڑھ گیا جس کا نام اسحاق اور سرگودھا کا رہائشی بتایا جاتاہے اور مظاہرے میں دال چنا فروخت کرتا تھا آزادی مارچ میں شریک ایک شخض کا موبائل چوری کر تے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ابتدا ئی تحقیق میں اس نے چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا بعد میں ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

جیب تراش

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...