مردان،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،21 گرفتار

مردان،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،21 گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،تھانہ گڑھی کپورہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن،3اشتہاریوں سمیت 21مشتبہ افراد گرفتارکو گرفتارکرلیاگیااسلحہ بھی برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی شیخ ملتون سرکل محمدطیب جان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ گڑھی کپورہ ابراھیم شاہ خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گڑھی کپورہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران3 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ اورقانون شکنی کرنے والوں سمیت18مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز، ایک کالاکوف،5عدد پستول اور مختلف ساخت کے 217عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، آپریشنزکے دوران50مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے،جن میں ناقص سیکورٹی انتظامات پردوافرادکیخلاف مقدمات درج کئیگئے۔پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے60 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا بھی چیک کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...