پشاور پولیس کے ہاتھوں بھتہ خوری میں ملوث 4 گرفتار

پشاور پولیس کے ہاتھوں بھتہ خوری میں ملوث 4 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور اہم کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے مغوی کے گھر والوں سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کرنے کیساتھ ساتھ مزید دس لاکھ روپے کے مطالبے کا بھی انکشاف کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی محمد عمران ولد فضل اکبر سکنہ جھگڑا نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے بیان کیا کہ وہ گھر جا رہا تھا کہ اس دوران چند نا معلوم افراد نے جو اپنے آپ کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے گاڑی میں ڈال کر اغواء کرنے کے بعد حبس بے جا میں رکھا جبکہ بعد میں اس کے والدین سے لاکھوں روپے بھتہ کا مطالبہ کیا اور دو لاکھ 65ہزار روپے بھتہ کی رقم وصول کیا گیا جبکہ ملزمان مزید لاکھوں روپے مطالبہ کر رہے ہیں مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظیور بابر آفریدی نے واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل علی بن طارق کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خانزیب اورایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان جلد از جلد کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کا اغاز کر دیا جس کے دوران ملزمان تک رسائی حاصل کرکے کامیاب کاروائی کے دوران چار رکنی بھتہ خور گروہ واحد ولد ملک خان، پرویز ولد سنگین،زاہد اور مزمل کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر تے ہوئے مغوی کے گھر والوں سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کرنے کیساتھ ساتھ مزید دس لاکھ روپے کے مطالبے کا بھی انکشاف کر لیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے