ڈیرہ،دو بھائیوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

ڈیرہ،دو بھائیوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) خواتین تنازعہ پر دو بھائیوں نے ملکر کوٹلی امام حسین قبرستان کے قریب فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار اللہ بخش عرف مولوی جہانگیر کو قتل کردیا، ملزمان واردات کے بعد گرفتاری دینے تھانے میں پیش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود کوٹلی امام حسین قبرستان کے قریب اللہ بخش عرف مولوی جہانگیر ولد الٰہی بخش سکنہ کوٹلہ امام حسین موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کوٹلی امام حسین قبرستان کے سامنے خدمت اور صابر ولد اللہ ڈتہ ملنگ سکنہ کوٹلی امام حسین نامی دو بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ واردات کے بعد دونوں ملزمان بھائیوں نے تھانہ کینٹ میں خود ہی پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول اللہ بخش عرف مولوی جہانگیراور ملزم خدمت اللہ کے مابین خواتین کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...