آزادی مارچ سے سلیکٹیڈ حکومت کا خاتمہ ہوگا:انور حیات خان
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)جے یوآئی کے ممبرصوبائی اسمبلی حاجی انورحیات خان نے کہاہے کہ آزادی مارچ اسلام آبادسے سلیکٹڈحکومت خاتمہ ہوگاپوری اپوزیشن حکومت کے خاتمے پرمتفق ہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد آزادی مارچ سے میڈیاکے نمائندوں سے ٹیلی فونک باتیں کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے ایک سال میں ملک کی سلامتی کوداؤپرلگا دیا ہے جس سے غریب اورمتوسط متاثرہواہے اور وہ فاقہ کشی پرمجبورہے اس لئے اپوزیشن جماعتوں نے عوامی مشکلات کامدنظررکھ کر31اکتوبرکواسلام آبادمیں آزادی مارچ کااعلان کیاہے اُنہوں نے کہاکہ ملک بھرسے اپوزیشن جماعتوں کے کارکن اورعام شہری بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں جس سے ثابت ہوگیاہے کہ کراچی سے لے کرخیبرتک عوام موجودہ حکومت سے نالاہے اُنہوں نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میں حکومت کے خاتمے تک اسلام آبادمیں بیٹھیں گے ا ُنہوں نے مزیدکہاکہ آزادی مارچ اسلام آبادسے حکمران طبقہ بوکھلاہٹ کاشکارہے۔