نوشہرہ،پولیس کی کارروائی،5 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،10 برآمد

نوشہرہ،پولیس کی کارروائی،5 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار،10 برآمد

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ اکوڑہ پولیس کی موٹرسائیکل چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی 05 رکنی موٹر سائیکل چور گروہ گرفتار۔چوری شدہ 10موٹر سائیکلیں برآمدمزیدتفتیش جاری تفصیلات کے مطابق  ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R)منصور امان نے اکوڑہ سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے DSP اکوڑہ  احسان شاہ کی سربرہی میں ارشاد خان SHO اکوڑہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک سونپ دیاتفتیشی ٹیم نے علاقے میں مخبروں کا نیٹ ورک فعال بنا کرسپیشل چیک پوائنٹ قائم کئے بازاروں اور اہم جگہوں پر سفید پارچات میں پولیس نفری لگائی گئی اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 05گروہ  کو ٹریس کر لیاملزمان اسد ولد ہدایت الرحمن ساکن مصری بانڈہ،راج والی ولد حیات شاہ ساکن نظام پور،اظہر ولد الطاف حسین ساکن اکوڑہ،عادل ولد جنت گل ساکن شیدو اور رسان ولد محمد زمان ساکن جہانگیرہ کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش کے دروان ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیاملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات سے چوری کی گئی 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی  ہیں۔مزید تفتیش جاری ہی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...