اسلحہ کی بھاری مقدارسمگل کرنے  کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

 اسلحہ کی بھاری مقدارسمگل کرنے  کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل کی جانب سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 22 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر تصوراقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت سماج دشمن عناصر اسلحہ کی بھاری مقداردرہ آدم خیل سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کریں گے، جس پر درہ آدم خیل کیجانب سے شہر میں داخل ہونیوالے تمام راستوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر نثاراحمد دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ روڈ  ناکہ بندی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک موٹر کار نمبرLOE.351 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درہ آدم خیل سے بھاری مقدار میں ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...