ہنگو میں محکمہ صحت کے بنیادی  مراکز کی بدحالی کا نوٹس 

  ہنگو میں محکمہ صحت کے بنیادی  مراکز کی بدحالی کا نوٹس 

  



ہنگو(بیورورپورٹ)محکمہ صحت کے بنیادی صحت کے مراکز کی بدحالی کا نوٹس لے لیا گیا۔نوتعینات ڈی ایچ او ہنگو ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے مختلف بی ایچ ویز کادورہ کرکے BHUS کی عمارتوں کی چھتوں سمیت زمینی گھاس فوری ہٹانے سمیت ضلع بھر میں آوارہ کتوں اور ملیریا کیخلاف خصوصی مہم کا بھی آغاز ہوگیا تفصیلات کے مطابق ہنگو ضلع بھر میں محکمہ صحت کے بنیادی صحت کے مراکز کی حالت بہتر بنانے بالخصوص صفائی کی بہتر صورتحال کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے اقدامات اٹھاتے ہوئے مختلف بی ایچ یوز کے دوروں کے موقع پر صحت عمارتوں کی چھتوں اور گروٹرز پر اگے ہوئے خوروپودوں اور جھاڑیوں کی کٹائی کرواتے ہوئے ساتھ ہی ساتھ ہسپتالوں اور بی ایچ یوز میں پڑے ہوئے کچرے کو فوری ہٹانے کے لئے بھی ادا روں کے ملازمین کو فوری کام پر لگاتے ہوئے صفائی مہم جاری رکھی ہے صحافیوں سے خصوصی بات چیت میں ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کے تعاون سے محکمہ صحت کے حکام بالا کی بھرپور سر پرستی میں ہنگو ضلع بھر میں ملیریا کی روک تھام کے لئے مچھر مار سپرے اور آواراہ کتوں سے نجات پانے کے لئے بھی ٹی ایم اے انتظامیہ کی ساتھ روابط استوار کرکے باقاعدہ بھرپور مہم جاری رکھی گئی ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت میں عوام کو صحت کا بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی اولین ترجیح ہے اور ہسپتالوں اور صحت کے بنیادی مراکز کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کے پلیٹ فارم بنانے کے لئے سٹاف کی کمی اور وسائل کے فقدان کے باوجود ہر ممکن جدوجہد جاری رہی گی انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صحت کے شعبے کو فعال بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...