دینی مدارس نوجوان نسل کو قرآن و سنت سے روشناس کرا رہے ہیں:علامہ سعید الرحمان
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) مدارس دینیہ اسلام کے مضبوط قلعے ہیں جو نوجوان نسل کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں سرگرم عمل ہیں ان مدارس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنا ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا علامہ سعید الرحمن دلیروی نے مسجد تقویٰ توغ بالا میں منعقدہ دوسرا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو قرآن مجید ناظرہ اور حفظ کروانے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں اور یہی بچے روز قیامت ان کے لیے شفاعت کا باعث بنیں گے مدارس کا کردار معاشرے کی تعمیر و ترقی میں روز روشن کی طرح عیاں ہے آج کے دور میں ایک عام تاثر پایا جاتا ہے کہ جو بچہ عصری اداروں میں نہیں چل سکتا اس کو مدرسہ میں داخل کروایا دیا جاتا ہے لیکن اللہ پاک کے فضل و کرم سے مدارس اس بچے کو بھی حافظ قاری مفتی بنا کر معاشرے کا ایک کارآمد شہری بنا دیتے ہیں جو دنیا و آخرت میں والدین کی کامیابی کا باعث بنتا ہے انہوں نے حفظ و ناظرہ قرآن پاک پڑھنے والے بچوں کے والدین کو مبارک باد دیتے ہوئے حاضرین محفل پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو حافظ قرآن کروائیں حافظ محمد ممریز نے مدرسہ ہذا کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کا کہ مدرسہ ہذا میں اس وقت 150 طالب علم حفظ قرآن کر رہے ہیں مدرسہ قیام کے تین سال میں اب تک متعدد طلباء حفظ قرآن و ناظرہ مکمل کر چکے ہیں اس تقریب میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کوھاٹ کے امیر مولوی مجاہدین‘ مولانا محمد خواجہ‘ حافظ محمد ذوالفقار‘ محمد بشیر سمیت والدین و علاقہ عوام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر حفظ قرآن کرنے والے محمد مزمل ولد حاجی قمر گل‘ محمد حسنین ولد طارق محمود‘ محمد حسن ولد حاجی محمد آیاز‘ محمدحسن زیب ولد جہانزیب عرف بابو اور محمد عاقب ولد بصیر خان جبکہ ناظرہ قرآن پڑھنے والے نوید اقبال ولد وحید گل‘ محمد شہیر ولد محمد عدنان قریشی‘ محمد حسنین ولد حاجی محمد آیاز‘ محمد عکاشہ ولد ماسٹر عمر فاروق‘ محمد حارث ولد سیفور خان‘ محمد نعمان ولد محمد صابر اور محمد ریان ولد حاجی محمد پرویز کی دستار بندی و انعامات تقسیم کیے گئے مدرسہ ہذا کے مہتمم مفتی توقیر احمد نے دستار بندی میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا شیخ الحدیث حضرت مولانا عطاء المنان نے اختتامی دعا کروائی۔