گھروں میں چوریاں  کرنے والا گروہ گرفتار  مسروقہ سامان اور نقدی برآمد

گھروں میں چوریاں  کرنے والا گروہ گرفتار  مسروقہ سامان اور نقدی برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقہ تھانہ چمکنی کی حدود میں گھر سے چوری کرنے والا گروہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر سے چوری کے واردات سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی ارشد خان ولد مسافر خان نے تھانہ چمکنی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ کام کے سلسلے میں تیمر گرہ گیا تھا جبکہ اہلحانہ رشتہ دار کی شادی کیلئے گئی تھی جب وہ کام سے واپسی پر گھر آیا اور دیکھا تو کمرے کا تالے ٹوٹا تھا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان نے طلائی زیورات، نقد رقم،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے لے گئے ہیں مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درک کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل علی بن طارق نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی چمکنی خانزیب کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد خان اور تفتیشی عملہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی ٹیم نے جدید سائینسی خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزمان تک رسائی حاصل کرکے گزشتہ روز کامیاب کاروائی کے دوران تین رکنی گروہ شاہد ولد جمادار،اکرام ولد سلامت اور اکرام ولد غلام حبیب کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھر سے چوری کے واردات سمیت دیگر متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مسروقہ نقد رقم، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے جس کے ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...