ڈیرہ،ٹریکٹر کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار 3 زخمی

ڈیرہ،ٹریکٹر کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار 3 زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) آڑہ روڈپر مدرسہ مولاناعلاوالدین کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار تین افرادشدید زخمی، طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود آڑہ روڈ پر مدرسہ مولاناعلاوالدین کے قریب موٹر سائیکل سوار تین افراد تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ تینوں موٹر سائیکل سواروں کے بازو اور ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...