عید میلاد النبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقید و احترام سے منائی جائیگی

عید میلاد النبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقید و احترام سے منائی جائیگی

  



لاہور(این این آئی)عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی، ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوں کو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جس کے شرکاء سارے راستے درود پاک کا ورد کریں گے۔جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔دوسری جانب پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلہ میں پیپکو کی جانب سے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں کسی بھی جگہ پر بجلی کی بندش کی صورت میں فوری بحالی کیلئے ٹیمیں مقرر کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

عید میلادالنبی

مزید : صفحہ اول


loading...