بابری مسجد کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بابری مسجد کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

  



نئی دہلی(این این آئی)بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازعہ زمین ہندوؤں کو دینے اورمسلمانوں کو ایودھیا میں متبادل جگہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے اس متعصب فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین اپنے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ٹوئٹر کے ورلڈ وائیڈ ٹرینڈ پینل پر سرفہرست 5 ٹرینڈز اسی فیصلے کے موضوع پر بن گئے۔ہیش ٹیگ ایودھیا ورڈکٹ، رام مندر، جے شری رام اور اسی متعلق دیگر موضوعات ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

ٹاپ ٹرینڈ

مزید : صفحہ اول


loading...