بلوچستان کی ترقی میں عدم دلچسپی  کی خبریں بے بنیادہیں، چین 

 بلوچستان کی ترقی میں عدم دلچسپی  کی خبریں بے بنیادہیں، چین 

  



کوئٹہ(آن لائن)پاکستان میں چین کے سفیر یا ؤ جنگ نے کہا ہے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں چینی حکومت کی عدم دلچسپی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا چین بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے گوادر میں 19فیکٹریاں قائم کریگا،گزشتہ روز غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں چین کے سفیر کا کہنا تھا چین بلوچستان کے کان کنی، زراعت، فشریز اور پانی کے شعبوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔چینی قونصل خانہ کاروباری افراد کیلئے ویزا کے طریقہ کار کو آسان بنارہا ہے، چینی سفیر نے کہا اب تک 200 پاکستانی طلبہ چین میں سکالرشپ حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں چینی حکو مت کی عدم دلچسپی سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیااور کہا پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)سے نہ صرف بلوچستان بلکہ افغا نستا ن اور وسطی ایشیائی ممالک کی معاشی قسمت تبدیل ہوگی۔ تمام منصوبے پاکستان سے ہو کر جائیں گے۔ بلوچستان کے فشریز، زراعت، معدنیات اور لائیو اسٹاک شعبوں میں ترقی لائی جاسکتی ہے جس سے صوبہ میں غربت ختم ہو گی۔یاؤ جنگ نے کہا چینی کمپنیاں صوبائی زرعی سیکٹر کو مضبوط کرنے کیلئے کام کررہی ہیں جبکہ صوبے کی نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کیلئے 50ووکیشنل سینٹرز قائم کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا چین ژوب،ڈیرہ اسماعیل خان ہائی وے کی توسیع میں سرمایہ کاری کریگا جو سی پیک کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

چین 

مزید : صفحہ اول


loading...