نبی کریم ؐ سے محبت ہمارے  ایمان کا حصہ ہے،ندیم قاضی 

نبی کریم ؐ سے محبت ہمارے  ایمان کا حصہ ہے،ندیم قاضی 

  



حیدرآباد(بیورو رپورٹ)پاک سرزمین پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر ندیم قاضی نے جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلے میں یوسی 88 حالی روڈ ٹاؤن جی لطیف آباد پریٹ آباد میں پرچم کشائی اور محافل عید میلادالنبی ؐ میں شرکت کی انہوں نے وہاں موجود ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت عاشقین رسول ؐ مناتے ہیں اور نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور ان سے محبت کا حقیقی اظہار یہ ہے کہ ہم خلق خدا کے کام آئیں اور مظلوم غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز اُٹھائیں پاک سرزمین پارٹی کا ہر کارکن اپنے نبی ؐ کی حرمت پر جان لٹانے کا یقین رکھتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ ؐ کی تعلیمات کی روشنی میں مسائل کا حل نکالا جائے ہمارا ایمان جبتک مکمل نہیں ہو سکتا کہ جب تک ہم اپنی اپنے اہل خانہ سے زیادہ آپ کی ذات ِ مبارک کو عزیز نہ دکھیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...