آپؐ کی سنت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے:اسد قیصر

آپؐ کی سنت اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا ...

  



اسلا م آباد(آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ نبی ؐکا اسوہ حسنہ عدل وانصاف، سچائی بقائے باہمی، انسانیت سے ہمدردی،صبر و برداشت اور امن ومحبت کی بہتر ین مثال ہے۔آپ ؐکی سنت و تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا میں حقیقی امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عید میلا دالنبی ؐکے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ؐکے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ نبی ؐکی آمد ساری کائنات کے لیے باعث رحمت اور آپ  ؐ کی سیرت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سر چشمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نبی ؐکی سنت پر عمل کر کے ہم اپنی تما م مشکلات سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ  نے اپنے او صاف کاملہ اور اعلیٰ کردار کے ذریعے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ایک انقلاب بر پا کر کے انسانیت کو جہالیت کی اتھاہ تاریکیوں اور شرک کے اندھیروں سے نکال کر انسانیت کے اعلی درجوں پر فائز کیا۔انہوں نے کہا کہ نبیؐ حیات طیبہ مینار نور ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی ؐ انتہائی اعلیٰ اخلاق و اوصاف کے مالک تھے اور آپ ؐ نے پاکیزہ سیرت اور ذاتی عمل کے ذریعے انتہائی قلیل عرصہ میں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا کر دنیا میں ایک انقلاب برپا کیا اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ایک مکمل ضابطہ اخلاق دیا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نبی ؐکی سیرت طیبہ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس کی پیروی ہر فرد کو کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نبیؐ کی تعلیمات میں سب مسائل کا حل موجود ہے ان کے اسوہ حسنہ کی پیروی کر کے ہم رنگ ونسل کے امتیازات ختم کر کے اپنی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر سکتے ہیں۔

اسد قیصر

مزید : صفحہ آخر


loading...