مواچھ گوٹھ قبرستان میں  مغوی نوجوان کو ذبح کردیا گیا

  مواچھ گوٹھ قبرستان میں  مغوی نوجوان کو ذبح کردیا گیا

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے  مواچھ گوٹھ قبرستان میں مغوی نوجوان کو ذبح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعید آباد کے علاقے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ کے ایم سی قبرستان سے 18 سالہ سنگھار علی ولد اللہ ڈینو کی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول کی لاش کو پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کے ساتھ آنے والے شخص نے پہلے اپنا تعارف مقتول کے والد پھر چچا کے حوالے سے کیا جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا، مقتول کو تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا ہے، تاہم پولیس نے مقتول کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...