احتساب عدالت کا نیب کو خورشید  شاہ کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار

احتساب عدالت کا نیب کو خورشید  شاہ کا مزید ریمانڈ دینے سے انکار

  



سکھر (این این آئی)احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو مزید جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دینے کی استدعا مسترد کردی۔ہفتہ کو سکھر کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر مزید 15 روز کی توسیع کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ خورشید شاہ نیب سے تعاون نہیں کر رہے ہیں، نیب ان سے مزید تحقیقات کرنا چاہتا ہے۔

خورشید شاہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...