فضل الرحمان اور ان کے والدکے پیارے ہندوستان میں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں،زرتاج گل

   فضل الرحمان اور ان کے والدکے پیارے ہندوستان میں مسلمانوں کی کوئی حیثیت ...

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے۔ ہفتہ کو بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہو ئے وفاقی وزیر برائے موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ یہ فضل الرحمان اور ان کے والد محترم کا پیارا ہندوستان ہے، جہاں مسلمانوں کی کوئی حیثیت نہیں، اور ریاست ان کے حقوق پامال کرنا ہی جانتی ہے، اللہ کا شکر کہ دو قومی نظریہ پایہ تکمیل تک پہنچا، عوام نے فضل الرحمان کو آج ایسے ہی رد کیا ہے، جیسے اس کے والد کو پاکستان کیلئے کیا تھا۔

زرتاج گل

مزید : صفحہ آخر


loading...