ہیلتھ کیئر کمیشن اور پریونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام فار ڈینگی کا اجلاس

ہیلتھ کیئر کمیشن اور پریونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام فار ڈینگی کا اجلاس

  


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) اور پریونیشن اینڈ کنٹرول پروگرام فار ڈینگی(پی سی پی ڈی)سندھ کا ڈینگی سے بچا او رکنٹرول کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس میں جس میں ماہرین نے ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور اس سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں سی ای او ایس ایچ سی سی ڈاکٹر منہاج قدوائی، پروگرام منیجر پی سی پی ڈی ڈاکٹر محمود اقبال، ایڈ یشنل پروگرام منیجر ڈینگی پروگرام ڈاکٹر عبدالواحید شیخ، ڈپٹی میڈیکل سپرٹینڈنٹ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈاکٹر انور سہیل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ بالخصوص کراچی میں ڈیٹگی کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ جبکہ ایس ایچ سی سی ڈینگی سے بچاؤ او رکنٹرول کیلئے ایک بھرپور عوامی آگاہی مہم شروع کرے گی جس پر عملدرآمد کیلئے متعلقہ ارادوں کو لیٹر بھی جاری کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹوریٹ آف کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ کی جانب سے لیبارٹریز کے معیارات کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ماہرین نے صوبائی لیبارٹری پالیسی پر بات چیت کی۔ اس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ خریداری کے حوالے سے قیمتوں اور معیار کے حوالے سے شفاف پالیسی اپنائے جائے گی۔ جبکہ سپلائی مینجمنٹ میں بہتری لانے کیلئے تربیت کو فروغ دیا جائے گا۔ انسداد اتائیت ڈائریکٹوریٹ کے تحت اتائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 68مزید کلینکس و اسپتالوں کو سیل کردیا گیا جس سے سندھ بھر میں 2653صحت کے مراکز کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ 711کو عمل نا کرنے پر وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔انسداد شکایات ڈائریکٹوریٹ کو اسپتالو ں سے متعلق مریضوں کی 103شکایات وصول ہوچکی ہیں جس میں سے 80کو حل کیا جاچکا ہے جبکہ 17 دیگر مختلف مراحل میں ہیں اور چھ قانونی طریقے سے حل کی جارہی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف لائسنسنگ اینڈ ایکریڈیشن کو 51اسپتالوں نے رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کروادیں اور سندھ بھر سے اب تک 9657درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 50مزید صحت کو مراکز کو رجسٹریشن سرٹیفکٹس کا اجرا کیا گیا جس سے صوبے بھر میں رجسٹرڈ اسپتالوں کی تعداد 8642ہوچکی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -