پروفیسر یاسین ظفر اور حافظ مسعود عالم کی گرفتاری مہنگی پڑ سکتی ہے، عبدالرحمن سلفی

  پروفیسر یاسین ظفر اور حافظ مسعود عالم کی گرفتاری مہنگی پڑ سکتی ہے، ...

  



کراچی (پ ر)جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی ودیگر علمائے کرام حافظ پروفیسر محمد سلفی، عبدالخالق آفریدی، عامر عبداللہ محمدی اور کراچی کے مدارس کے آئمہ کرام طلباء نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اہلحدیث وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل پروفیسر یاسین ظفر اور معروف عالم دین حافظ مسعود عالم کی گرفتاری حکومت وقت کو بڑی مہنگی پڑے گی، دونوں علمائے کرام پچاس سال سے دین کی تبلیغ و ترویج میں مصروف عمل ہیں، ان کی زندگی کا مقصد ہی دینی طلباء کو پڑھناا ور پڑھانا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کی عزت وتکریم کریں، کیونکہ علماء کرام پیغمبران دین کے وارث ہیں ان کی عزت کرنا ہمارے لیے ایک لابدی امر ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں علمائے کرام کو فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...