رومن اردو ہماری زبان کے خلاف سازش ہے، طاہر سلطان

  رومن اردو ہماری زبان کے خلاف سازش ہے، طاہر سلطان

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی معروف ادبی تنظیم بزم شعر و سخن کے تیسرے سالانہ انتخابات کا انعقاد عمل میں آیا ہے۔سیکریٹری پریس کلب ارمان صابر چیف الیکشن کمشنر جبکہ ان کے نعاون فیڈرل بی ایریا ایسیوسی ایشن ٹریڈ اینڈ انذیسٹری کے سابق صدر بابر خان تھے۔مبصرین کی حیثیت سے عالمی اردو مرکز جدہ کے حامد خان ممتاز صحافی و شاعر ڈاکٹر نثار احمد نثار و صحافی خلیل ناصر شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق شہر کے ممتاز تاجر طاہر سلطان پر فیوم والا صدر خالد محمود میر سنئیر نائب صدر عبید ہاشمی جنرل سیکریٹری فہیم برنی ڈپٹی سیکریٹی اور عدیل سلیم جملانہ خازن منتخب ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ارمان صابر نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ہمارے شہر میں بزم شعر وسخن جیسی تنظیم مو جود ہے جو ہماری زبان لٹریچر و تہذیب کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے۔بزم کے نو منتخب صدر طاہر سلطان نے اراکین الیکشن کمشنر مبصرین و حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بزم شعر و سخن صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ مشن ہے ہم کمزور ہوتی روایت کو از سر نو زندہ کر رہیں ہیں عام قاری و سامع کو کتاب ادب و مشاعرہ سے اور نسل نو کو اردو سے جوڑنے کے لیے کام کر رہیں ہیں۔ رومن اردو ہماری زبان کے خلاف سازش ہے ہم اردو رسم الخط کی حفاظت کے لیے اپنی کوشیشوں کو مزید تیز کریں گے تقریب سے ڈاکٹر نثار حامد خان بابر خان نے بھی خطاب کیا

مزید : صفحہ آخر


loading...