آئی فون 11کی پاکستان میں پیشگی بکنگ کا آغاز

آئی فون 11کی پاکستان میں پیشگی بکنگ کا آغاز

  



کراچی (پ ر)Appleکی جانب سے جدید ترین iPhone سلسلے کے11 iPhone iPhone 11 Pro اورiPhone 11 Pro Max، مختلف رنگوں اور اسٹائل کے ساتھ پاکستان میں آگئے ہیں۔ صارفین ملک بھر میں مقررہ مقامات سے آج ہی اپنا فیورٹ iPhone 11 پیشگی بک کرواسکتے ہیں۔ .اس میں ہیں اب تمام اہم خوبیاں اور خصوصیات اور عالمی سطح پر مقبول Face Timeبھی آفیشیل سلسلے میں شامل ہے۔ اس خبر سے ٹیکنیکل خصوصیات کے دلدادہ اور فیشن کے شوقین، دونوں قسم کے لوگوں میں بے حد جوش وخروش پایا جاتا ہے۔Appleنے اس کیلئے اپنا منفرد کنٹری کوڈ: ZP/Aمقرر کیا ہے تاکہ پاکستان میں iPhoneکے چاہنے والوں کو صرف اصل اور مستند Apple پروڈکٹ یقینی طورپر حاصل ہوں۔شوبز کے نامورستارے، عظیم کھلاڑی، بااثرشخصیات، فیشن کی دنیا کے نمایاں افراد اور صف اوّل کے ڈیزائنرز پہلے ہی نئی آنے والی iPhone 11 Series میں سے اپنے فیورٹiPhones کی پیشگی بکنگ کرواچکے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...