سودی نظام سے نجات مہنگائی کا حل ہے،حافظ نصراللہ عزیز

  سودی نظام سے نجات مہنگائی کا حل ہے،حافظ نصراللہ عزیز

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز نے کہا ہے کہ سودی نظام معیشت و کرپٹ قیادت سے نجات اور قرآن و سنت کا نفاذ ہی مہنگائی سمیت تمام مسائل کا حل ہے۔ جماعت اسلامی معاشرے اور اقامت دین کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماععت اسلامی کے تحت حلقہ گارڈن میں منعقدہ سہ روزہ قرآن و سنت کلاس کے شرکاء سے آخری روز خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جنہوں نے قرآن و سنت کو اپنی زندگی کا دستور عمل بنادیا وہ دنیا کے امام بن گئے اور جنہوں نے اس سے منہ موڑلیا ذلت و رسوائی ان کا مقدر بن گئی۔ سیرت النبیؐ پر عمل کر کے پوری انسایت دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ ماہ ربیع الاول کا پیغام بھی یہ ہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...