کینٹ اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

  کینٹ اسٹیشن پر پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کینٹ اسٹیشن پر کراچی سے فیصل آباد جانے والے پاکستان ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترنے کے باعث ریل گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس پلیٹ فارم پر لگ رہی تھی کہ اسی دوران ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتری، حادثے کے بعد کراچی کینٹ پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق واقعے کے بعد حادثے کے مقام پر مشینری بھیج دی گئی ہے، جلد ٹرین اپنی منزل مقصود پر روانہ ہو جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...