عطارد11 نومبر کو سورج کے سامنے سے گزرے گا

  عطارد11 نومبر کو سورج کے سامنے سے گزرے گا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)نظام شمسی کا سیارہ عطارد (Mercury) بروزپیر11 نومبر 2019 ء کو سورج کے سامنے سے گزرے گا یہ منظر زمین سے قابل دید ہوگااور دنیا کے کئی ممالک میں ٹیلی اسکوپ کے ذریعے عطارد کے اس سفر کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔اس ضمن میں جامعہ کراچی کی فلکیاتی رصد گاہ میں بھی حال ہی میں نصب ہونے والے 16 انچ میڈ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس فلکیاتی منظر کو دکھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔جس کے لئے،میڈیا کے نمائندوں، طلبہ اور اس منظر کو دیکھنے والے دیگر خواہشمند افراد کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ رصدگاہ میں شام 5:30 بجے تک پہنچ جائیں۔جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلینٹری اسٹروفزکس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق عطاردکے Transit کا آغاز غروب آفتاب سے انتہائی قریب ترہے اور کراچی میں صرف چندمنٹ کے دوران ہی دیکھا جاسکے گا۔

مزید : صفحہ آخر


loading...