مقبوضہ نیب انصاف نہیں کر سکتا، سارے کیس ڈھیر ہوجائینگے، نفیسہ شاہ

مقبوضہ نیب انصاف نہیں کر سکتا، سارے کیس ڈھیر ہوجائینگے، نفیسہ شاہ

  



سکھر(این این آئی)پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نیب مقبوضہ نیب ہے یہ انصاف نہیں کرسکتا، یہ بے نامی اثاثہ جات کا الزام کسی پر بھی لگا سکتا ہے۔سکھر میں خورشید شاہ کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیب ایک ہتھکنڈا ہے، آہستہ آہستہ سارے کیس ڈھیر ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو نیب کے ریمانڈ میں 55 دن ہوگئے ہیں، نیب کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں تھے، یہ مقدمہ بہت ہی کمزور ہے اسی لیے عدالت نے جیل کسٹڈی میں دے دیا ہے۔خورشید شاہ کے کیس سے متعلق نفیسہ شاہ نے بتایا کہ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خورشید شاہ صاحب کا علاج جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت قانون سازی کی اہل نہیں، ایک دن میں 9 آرڈیننس جاری کئے جاتے ہیں اور ایک ہی دن میں پاس کرتے ہیں، منتخب اراکین نے نہ قانون پڑھا، نہ سمجھا، سلیکٹڈ حکومت نے سلیکٹڈ کام کرکے پاس کر دیا۔

نفیسہ شاہ

مزید : صفحہ آخر


loading...