رہبر کمیٹی آزادی مارچ بارے جو فیصلہ کریگی ساتھ دینگے:اسفند یار ولی

رہبر کمیٹی آزادی مارچ بارے جو فیصلہ کریگی ساتھ دینگے:اسفند یار ولی

  



چارسدہ(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ولی باغ چارسدہ میں منعقد ہوا،تین گھنٹوں تک جاری رہنے والے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا،آزادی مارچ اور آزاری مارچ کے بعد بننے والے صورتحال پر تفصیلی بحث مباحثے کے بعد مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی آزادی مارچ کے حوالے سے جو مشترکہ فیصلہ فیصلہ کریگی اے این پی اُس کے ساتھ ہوگی۔اجلاس میں مشاورتی کمیٹی کے ممبران  مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی،مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین،مرکزی ترجمان زاہد خان،مرکزی سیکرٹری خارجہ امور سید عاقل شاہ،حاجی غلام احمد بلور،صوبائی صدر سندہ شاہی سید،صوبائی صدر پنجاب منظور خان،صوبائی صدر خیبرپختونخوا ایمل ولی خان،صوبائی جنرل سیکرٹری خیبرپختونخوا سردار حسین بابک اورباز محمد خان نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...